3تھانوں کے SHO تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ شاہد پنوں کو معطل کر کے ان کی جگہ ثاقب مہیس کو ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ’ سب انسپکٹر وقاص ہندل کو ایس ایچ او تھانہ مریدوالہ اور سب انسپکٹر سرفراز رندھاوا کو ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں