3روزہ لائلپور آرٹ فیسٹیول کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن میں 3روزہ لائلپور آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔ آرٹ فیسٹیول پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد اور فنکار گھر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس میں تین روزہ ویژول آرٹ کی نمائش ، دستکاری کے سٹالز، فوڈ سٹالز، ویڈیو وی لاگز، تھیٹر اور صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ تین روزہ نمائش میں معروف آرٹسٹ ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کیے گئے ۔ نمائش میں 30 سے زائد آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کے فن پارے رکھے گئے جن میں اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی زین منظور ، اسسٹنٹ پروفیسر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی سلیم انصاری ، اسسٹنٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی فریحہ غفار ، طوبہ نجم ،عدنان شیخ ، ابیہہ فیاض، عامر علی ، تبسم لطیف ، ڈاکٹر عائشہ ریاض، محمد جواد ،عمیرہ محمد ، محمد ثاقب را اور دیگر اساتذہ کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کیے گئے ۔ اس کے علاوہ 20 سے زائد آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبا و طالبات کے فن پارے بھی نمائش کیلئے پیش کیے گئے ۔ نمائش کا افتتاح معروف آرٹسٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر این سے اے لاہور آر-ایم نعیم اور صدف آر-ایم نے کیا دیگر مہمانوں میں معروف ویژول آرٹسٹ عظمت علی ،حبیب عالم اور عاطف امیر شامل تھے ۔ فیسٹیول کے پہلے روز نمائش دستکاری ، کھانے کے سٹالز ، تھیٹر اور قوالی پرفارمینس بھی کی گئی ۔ دوسرے اور تیسرے روز آرٹ گیلری پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد میں نمائش ویژول آرٹ کی نمائش منعقد ہوئی جس میں فیصل آباد کی مختلف تعلیمی اداروں ، یونیورسٹیز ، فنکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد اور فنکار گھر کی لائلپور آرٹ فیسٹیول کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ، تعلیمی اداروں اور فنکاروں کے تعاون سے ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں