3روز کیلئے مسافربس سروس معطل

پشاور (بیوروچیف) بلوچستان بھر میں 3روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہے گی، یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں تین روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 12تا 14نومبر تک تمام بس ٹرانسپورٹس بند رہیں گی۔ ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا۔ صوبے کی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم نامے پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں