3روز گزرگئے،ملت ٹاؤن پولیس ڈاکٹر کے قاتل کا سراغ نہ لگا سکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون پولیس تین روز گزرنے کے باوجود ڈاکوئوں کے ہاتھوں مارے جانیوالے ڈاکٹر کے قاتل ڈاکوئوں کا سراع نہ لگا سکی، لواحقین سراپا احتجاج، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیل کے مطابق تین روز قبل بھائی والا کا رہائشی 30سالہ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر ثاقب افتخار ولد افتخار احمد ڈیوٹی سے فارغ ہو کر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ بھائی والا پھاٹک کے قریب بنک کے پاس پہنچا تو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے اسکو رُکنے کا اشارہ کیا، ڈاکٹر ثاقب نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے موٹرسائیکل بھگا دی تو اتھرے ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، گولی مذکورہ ڈاکٹر ثاقب کے سر میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ خونی ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تین روز گزرنے کے باوجود ملت ٹائون پولیس کی جانب سے ابھی تک قاتل ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگانے پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں