3

3سالوں میں تعلیمی اداروں سے486کلو منشیات برآمد

اسلام آباد (بیورو چیف) گزشتہ 3سالوں کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں و گرد و نواح سے486 کلو منشیات برآمد کی گئی ۔سینیٹ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں میں اسلام آباد کی تعلیمی اداروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائی میں 214مقدمات درج ہوئے اور 263گرفتار ہوئے۔سال 2023ء میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے 3کلو ڈرگ ضبط کی گئی، 4افراد گرفتار ہوئے اور 4کیسز بنے۔ 2024ء میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے 176کلو منشیات ضبط ہوئی ،102کیسز درج ہوئے اور 125 گرفتار ہوئے جبکہ 2025ء میں 307کلو گرام منشیات ضبط کی گئی، 108کیسز بنے، 134گرفتار ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں