2

3سالہ بچہ گندے پانی کے جوہڑ میں گرکر جاں بحق

بہاولنگر (نامہ نگار) بہاول نگر میں 3سال کا بچہ گندے پانی کے جوہڑ میں گرکرجاں بحق ہو گیا۔پولیس کیمطابق بہاول نگر میں اڈا سونڈھا روڈ پر 3سال کا بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے بچے کی لاش کو جوہڑ سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔چند روز قبل لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب بھی گٹر میں گر کر ماں اور بیٹا جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے سختی سے ایکشن لیتے ہوئے کہا تھا کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے پر سزا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں