3ماہ پرانی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے پر الفتح مارٹ سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ڈی ای او پیرافورس سٹی کے انچارج نعمان مجید کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر علی حسنین نے تین ماہ پرانی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے’ اشیاء کی قیمتیں درج نہ کرتے ہوئے اوورچارجنگ کرنے پر الفتح مارٹ کو سیل کر دیا جبکہ دیگر مقامات پر بھی چھاپے مار کر گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے تاکہ گرانفروشوں کو نکیل ڈالی جا سکے۔ جس پر ایس ڈی ای او پیرافورس سٹی فیصل آباد نعمان مجید کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر نے اپنے عملہ کے ہمراہ بڑے سٹورز کی چیکنگ کی اور الفتح مارٹ انتظامیہ نے اشیاء کی تین ماہ پرانی ریٹ لسٹ آویزاں کر رکھی تھیں اور اشیاء کے منہ مانگے دام وصول کئے جا رہے تھے۔ اوورچارجنگ کرنے پر الفتح مارٹ کو سیل کر دیا۔ تاہم اس کے علاوہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گرانفروشوں کو بھاری جرمانے کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں