گوجرہ(نامہ نگار)کار سواروں نے تین مختلف واقعات میں دوشیزہ سمیت دو خواتین کو اغواء کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر281ج ب کے اسد رمضان نے تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کرایا کہ اس کی شادی شدہ ہمشیرہ نازیہ اس کی عدم موجودگی میں گھرموجود تھی کہ گائوں مذکورکے صدیق مسیح وغیرہ تین افرادمسلح ہو کرکارپر سوار آئے اور اس کے گھرمیں داخل ہو کر اس کی ہمشیرہ کوزبردستی اغواء کر لیااور فرارہو تے وقت گھر سے2تولے طلائی زیورات اور93ہزارروپے نقدی سمیٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں چک نمبر283ج ب کے محمد یوسف نے مقدمہ درج کر اتے ہو ئے موقف اختیا ر کیاہے کہ اس کی 16سالہ بیٹی انعم کو اس کے گھر سے چک نمبر303ج ب کے سکندرولد ننھاوغیرہ کار سوارمسلح دو افراد نے زبردستی اغواء کر لیااور فرارہو گئے۔جبکہ چک نمبر332ج ب کے سرفراز حسین کی بیٹی کاتبہ سلومی بعمر16 سال کوگائوں کے شیرزمان وغیرہ چار کار سواروں نے زبر دستی اغواء کر لیا اورفرارہو گئے۔
