3مختلف ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق،نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ مین جھنگ روڈ پر ایک گھنٹے کے دوران دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گے ریسکیو کی جانب سے دونوں کی ڈیڈی باڈی ورثا کی حوالے کردی گی۔چنیوٹ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گے پہلا حادثہ چنیوٹی موڑ پر پیش آیا جہاں ٹرک کی راہ گیر کو ٹرک سے راہ گیر جان بحق جبکہ دوسرا واقعہ رشیدہ سٹاپ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سوار موقع پر جان بحق ہوگیا ریسکیو کی جانب سے دونوں کی ڈیڈی باڈی ورثا کے حوالے کردی جان بحق ہونے والوں میں 37 سالہ آصف اور 35 سالہ ساجد علی شامل ہیں۔دریں اثنا۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ ایف ڈی اے سٹی کے قریب تیز رفتار کار کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل سوار بجلی کے پول سے ٹکرا کر لقمہ اجل بن گیا۔ جبکہ دو ساتھی بری طرح زخمی ہو گئے ، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی، بتایا جاتا ہے کہ46ج ب کا19سالہ نوجوان احمد اپنے دو ساتھیوں نذیر اور نواز کے ہمراہ جا رہا تھا کہ جب وہ ایف ڈی اے سٹی کے قریب پہنچا تو عقب سے آنے والی کار کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑ ک کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں