5

3منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں ہیروئن و چرس برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ پولیس نے دوران گشت 3منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں ہیروئن و چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے جڑانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے اے ایس آئی رانا شاہجہان نے دوران گشت 240موڑ پر منشیات فروش عثمان حبیب سے سوا کلو ہیروئن اور بکری کی رقم برآمد کر لی،انچارج چوکی جسوآنہ ارشد علی نے دوران گشت چک نمبر 68گ ب کے رہائشی اسامہ عزیز سے 1کلو سے زائد ہیروئن قبضہ میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے۔ تھانہ بلوچنی کے ایس ایچ او عدیل نے دوران گشت اڈا جوہل کے قریب منشیات فروش غلام عباس سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز کارائیاں جاری ہے منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پولیس تھانہ صدر،تھانہ سٹی اور تھانہ بلوچنی نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں