3منشیات فروشوں کو قید و جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن ججز نے 3منشیات فروشوں کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال نے تھانہ سٹی جڑانوالہ اور تھانہ روڈالہ روڈ کے مقدمہ ملوث ملزمان کامران شاہد اور محمد سلیم کو نو، نو سال قید اور 80/80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج رائو مبشر حسین نے تھانہ کوتوالی کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم رئوف نگینہ کو جرم ثابت ہونے پر 3سال قید اور 40ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا۔ پولیس نے مجرمان کو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس وہیروئن برآمد کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں