3کاروں میں تصادم،5افراد جاں بحق،ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل ڈالا

کوئٹہ (بیوروچیف) بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3کار یں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں۔ لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5افراد موقع پر جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا۔ لیویز حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونیوالے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں