3کروڑ 62لاکھ کے فراڈ میں ملوث ملزم پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد کی بڑی کاروائی۔ ایف آئی اے نے 3کروڑ 62لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم حسن رضا کو چھاپہ مار کاروائی میں حسن پورہ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بینک اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہری کے اکائونٹ سے 1لاکھ 28ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم ہتھیالی۔ مذکورہ رقم نجی بینک کی گٹوالہ برانچ میں کھولے گئے جعلی اکائونٹس کے ذریعے نکلوائی گی۔ ملزم حسن رضا بطور جوائنٹ اکائونٹ ہولڈر براہِ راست اس واردات میں شریک ملزم کے ساتھ شریک بینک اہلکار عثمان اور شہزاد اس مقدمے میں پہلے ہی گرفتار ہی ملزم عثمان بطور بینک منیجر اور شہزاد ریلیشن شپ منیجر تعینات تھے۔ ملزم حسن رضا مقامی پولیس کے 8ڈکیتی مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں