3 افراد کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تین افراد نے ایک بھائی کوفائرنگ کرکے دوسرے کوپسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ محلہ طفیل کالونی کے محمدعارف کے بیٹے محمد ارسلان اور علی عثمان کوجاوید وغیرہ تین افراد نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور حملہ کر تے ہوئے محمد ارسلان پر فائرنگ کر کے جبکہ علی عثمان کے سر پر پسٹل کے بٹ مار کر دونوں کو شدید زخمی کر دیا۔اور ملزمان موقع سے فرارہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں