3 ایس ایچ اوزسمیت4 تھانیداروں کے تقرر وتبادلے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے مزید تین تھانوں کے ایس ایچ اوزسمیت چار تھانیداروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے،نئے تعینات ہونیوالوں میں سی پی او آفس کمپلینٹ سیل انچارج انسپکٹر عابد جٹ کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ تعینات کردیا،قبل ازیں انسپکٹر میاں زاہد کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ تعینات کیا توانہوں نے سیاسی مداخلت سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر بطو رایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ چارج نہیں سنبھالا تھا جبکہ رانا راشد کو ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد اور انسپکٹر شیخ شعیب کو ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ تعینات کردیا،علاوہ ازیں سابق پی ایس او انسپکٹر ملک طارق کو انچارج کمپلینٹ سیل سی پی او آفس تعینات کردیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شرو ع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں