49

3 لڑکیوں سے زیادتی ، بہن بھائی اور 3 خواتین اغوائ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا، جبکہ کم سن بہن بھائی سمیت 5 خواتین کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نسیم بی بی نے بتایا کہ اس نے 15سالہ بیٹی ارم شہزادی کو لطیف چوک غلام محمد آباد میں عبداﷲ کے گھر ملازمت پر رکھوایا تو مالک مکان نے اسکی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پنڈی شیخ موسیٰ کی رہائشی غزالہ کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم حسنین ورغلا کر ساتھ لے گیا اور خالی مکان میں لے جا کر زیادتی کر کے فرار ہو گیا۔ 494 گ ب ب کی خالدہ پروین نے بتایا کہ اوباش ملزم ثاقب نے اسکو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ جبکہ سمندری کے علاقہ 463 گ ب کے رہائشی امجد نے بتایا کہ اس کے 5سالہ بیٹے عرفان اور 7 سالہ بیٹی مریم کو گھر سے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔ اس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم ابوبکر نے اس کے بچوں کو اغواء کیا ہے۔ علاوہ ازیں رضا آباد کے علاقہ علیم پارک کے رہائشی سجاد علی نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی اسوة حسنہ کی کسی بات پر والدہ سے تلخ کلامی ہوئی تو وہ گھر سے بھاگ گئی۔ کلیم شہید کالونی کے شاہد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اسکی اہلیہ انسا شاہد بچوں عائزہ شاہد’ اشعر شاہد’ ارحا شاہد اور موسیٰ کے ہمراہ بازار گئی جو کہ گھر واپس نہ آئی، اس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے اور مدینہ ٹائون کے علاقہ 204 رب کے امجد علی کی بیٹی نمرہ کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں