3 ٹرینیں 30جون تک اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

لاہور(بیوروچیف)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے 30 جون تک تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کر دی ۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر ریلوے نے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر ایک جیسے بنچز نصب کرنے اور لاہور، کراچی کی طرز پر دیگر اسٹیشنوں کی صفائی آئوٹ سورس کرنے کی ہدایت کی۔حنیف عباسی نے کہا کہ عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس 30 جون تک اپ گریڈ کر دی جائیں گی، ہزارہ ایکسپریس کا ریک بھی بہتر بنایا جائے گا۔دوسری جانب گرین لائن، شالیمار اور پاک بزنس ایکسپریس میں 15 اپریل تک کیمرے نصب کر دئیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار نے بھی وفاقی وزیر حنیف عباسی سے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں