80

3-0 سے شکست ، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

سڈنی(سپورٹس نیوز)آسٹریلیا نے پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ میں8وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا۔ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں115 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔اس طرح میزبان ٹیم کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے صرف 130 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ پرتھ ٹیسٹ پاکستان 360 رنز کے بھاری مارجن سے ہارا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں