3.6 ارب ٹیکس چوری کا اسکینڈل (اداریہ)

کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے گرین چینل کے ذریعہ لوبیا کی آڑ میں اربوں روپے کے امریکن بادام اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسکینڈل کا سراغ لگایا ہے کسٹمز ترجمان کے مطابق میسرز اے آر برادرز نے گزشتہ ماہ فروری 2025ء میں گرین چینل کے ذریعے لوبیا کے 84کنٹینرز کلیئر کرائے اور ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 3ارب 60کروڑ کی چوری کی ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین کو اطلاع موصول ہوئی کہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل پر گرین چینل کے ذریعے اے آر برادرز نے جبل علی پورٹ (دبئی) سے درآمد شدہ لوبیا کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکی بادام اسمگل کئے ہیں اس پر اے ایس او کی ٹیم نے گرین چینل سے کلیئر ہونے والے لوبیا کے 1کنٹینر کو اے آر برادرز کے رحمان گودام فیلکن لاجسٹک کمپلیکس حب ابورروڈ اور 2 کنٹینرز کو ہارون آباد سائٹ ایریا کراچی میں قائم گودام پر چھاپہ مار کر اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ کسٹمز کی ٹیم نے گرین چینل سے کلیئر ہونے والے 2کنٹینرز جو کہ کے آئی سی کے ایگزٹ گیٹ پر روک کر اپنی تحویل میں لے لیا اور انہیں گودام میں منتقل کر کے ان کنٹینرز کی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجہ میں ان کنٹینرز سے لوبیا کے پیچھے چھپائے گئے چھلے ہوئے امریکن بادام برآمد ہوئے امپورٹر AR برادرز نے گرین چینل سے کلیئر ہوئے 5کنٹینرز سے مجموعی طور پر 155ٹن امریکن چھلے ہوئے بادام 50ٹن لوبیا مختلف سبزیوں کے 15ٹن بیج اور 200 باکس امریکی ساختہ سلنگ فلم برآمد کئے ہوئے ضبط شدہ امریکن بادام پر 45کروڑ روپے ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں قابل ادائیگی ہیں،، کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے ایک کمپنی کی طرف سے جعلسازی کر کے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جو خوش آئند ہے 3ارب 60کروڑ روپے ٹیکس چوری کا انکشاف بہت حیران کن ہے کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کنٹینرز کلیئر کرائے یقینا اس کام میں محکمہ کے بعض بدعنوان افسران اور عملہ کے لوگ بھی شامل ہوں گے کیونکہ اب پرانا دور نہیں رہا جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سامان کی سکیننگ میں پتہ چل جاتا ہے کہ کنٹینرز میں کون سی چیز لائی گئی ہے یہ الگ بات ہے کہ مل ملا کر اس کو کلیئر کرایا گیا کراچی سمیت ملک بھر میں بہت بڑی بڑی کمپنیاں موجود ہیں جو کھربوں روپے کا مال درآمد کرتی ہیں اور نجانے کتنی کمپنیاں ایسی ہیں جو غلط معلومات فراہم کر کے مہنگی اشیاء کو عام اشیاء ظاہر کر کے حکومت کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا نقصان پہنچا چکی ہیں یا پہنچا رہی ہیں اس حوالے سے سمگلنگ پر قابو پانے والے اداروں کو کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل سے کلیئر ہونے والے کنٹینرز کا ریکارڈ چیک کرنا چاہیے اور جتنی کمپنیوں یا اداروں نے قومی خزانے کو کروڑوں اربوں روپے کا ٹیکسز کی مد میں نقصان پہنچایا ہے سے ریکوری کی جائے اور گرین چینل کے ذریعے مال منگوانے والی کمپنیوں کے منگوائے گئے مال کی کڑی نگرانی کی جائے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا مذکورہ کمپنی جس نے لوبیا کی آڑ میں 155 ٹن امریکن بادام منگوائے اور اس کمپنی پر سیلز ٹیکس کی مد میں بننے والی کروڑوں روپے کی ریکوری کی جائے اے آر برادرز کی طرف سے غلط بیانی کر کے مال برآمد کرنے والی کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ اس کا اثر ایماندار فرض شناس افسروں پر بھی پڑے اور وہ بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر کے ان سے ڈیوٹی ٹیکسز کی وصولی کرنے میں پیش پیش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں