53

30ارب کی لاگت سے سرکاری کینسر ہسپتال تعمیر ہوگا

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے اپنی نوعیت کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری کینسرہسپتال کی تعمیر کا اعلان کر دیا ۔وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ صوبے میں30 ارب روپے کی لاگت سے” نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ” قائم کیا جائے گا جس کے لئے 50کروڑ روپے کی رقم رواں مالی سال کے آخری تین ماہ کے تر قیاتی بجٹ میں مختص کر دی گئی ۔10ارب روپے کی لاگت سے سرگودھا شہر میں امراض قلب کے اعلی معیار کا جدید ہسپتال ” نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ”قائم کیا جائے گا جس کیلئے رواں مالی سال کے آخری تین ماہ میں 20کروڑ روپے رکھے جاچکے ہیں،پی کے ایل آئی انڈولمنٹ فنڈ کیلئے رواں مالی سال میں 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں