30جدید فوگ کینن نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور(بیورو چیف)پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 3ارب روپے کی لاگت سے 30جدید فوگ کینن الیکٹرک ٹرکوں پر نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جو بڑے شہری اور صنعتی علاقوں میں گردوغبار کم کرنے میں مدد دیں گے۔یہ اقدام صوبائی حکومت کی جامع کلین ایئر اور کلائمیٹ ریزیلینٹ حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔حکام کے مطابق جدید فوگ کینن منصوبہ خاص طور پر آلودگی سے متاثرہ شہروں میں موثر کردار ادا کرے گا اور ہوا میں موجود مضر ذرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔لاہور ایئر امپروومنٹ فریم ورک کے تحت 2ارب 25کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے صاف ہوا کے لیے مربوط پروگرام شروع کیا جائے گا۔ پہلی بار سپر اسٹیشن سسٹم کے ذریعے لاہور میں فضائی آلودگی کے ذرائع کی ریئل ٹائم نشاندہی ممکن ہوگی، جبکہ ون سٹی ون پالیسی ماڈل کے تحت جدید ایئر کوالٹی گورننس نافذ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں