91

30جنوری تک پبلک پارک کی تعمیرکومکمل کیا جائے

فیصل آباد(پ ر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ نے پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر سٹیٹ آف دی آرٹ پبلک پارک کی تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پارک کو 30 جنوری سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی ورک فورس لگاکر باقی ماندہ کام مکمل کریں۔تعمیراتی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پارک میں شہریوں کے لئے معیاری سہولیات کو یقینی بنایا جائے اور پی ایچ اے کے افسران ہمہ وقت موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی عمل کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں