18

30سالہ نوجوان کی خودکشی

گوجرہ ( نامہ نگار)تیس سا لہ نوجوا ن نے چھاتی میں فائر مار کر مبینہ طور پر خو کشی کر لی ۔ معلو م ہوا ہے کہ گلشن کالو نی پینسرہ رو ڈ کے جاوید اقبا ل کا تیس سا لہ بیٹا محمد حسنین اپنے گھر کے قریب ایک چھت پر موجود تھا جس نے مبینہ طور پر نامعلو م وجوہا ت پر پستو ل سے اپنی چھاتی میں فائر مار لیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جو زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دی ہے اور پولیس نے مختلف پہلوئو ں پر تفتیش کا آ غاز کردیا ہے تا حا ل کسی مقدمہ کے اندرا ج کی اطلا ع نہیں مل سکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں