40

30 لاکھ سے زائد عازمین کی حج کے سب سے بڑے رکن و قوف عرفہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کی ادائیگی کے لیے 30لاکھ کے قریب فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہیں جہاں انہوں نے مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنا۔حرمین انتظامیہ کے مطابق ایوان شاہی کی منظوری سے امسال میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے خطبہ حج دیا ، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا گیا،لاکھوں عازمین حج پیدل یا بسوں میں سوار ہو کر مکہ مکرمہ کے قریب منیٰ میں بڑی خیمہ بستی کے شہر میں سالانہ حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہیں، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج نے اب تک کے تمام حج اجتماعات میں حاضری کے ریکارڈ توڑ دیاہے ۔خانہ کعبہ کے طواف کی ادائیگی کے بعد نمازی شدید اور دم گھٹنے والی گرمی میں تقریباً سات کلومیٹر دور منیٰ کی جانب روانہ ہوئے ۔احرام اور سینڈل و چپل پہنے حجاج میں سے اکثر چھتری لیے ہوئے تھے جنہوں نے پیدل یا سعودی حکام کی جانب سے فراہم کردہ سیکڑوں ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے قافلے میں سفر کیا۔حجاج نے8ذوالحج کو پورا دن منیٰ میں سفید خیموں میں گزارا جو ہر سال دنیا کے سب سے بڑی خیمہ بستی کی میزبانی کرتا ہے ، وہاں رات نماز کی ادائیگی کے بعد حجاج نے میدان عرفات کی راہ لی اور جبل رحمت پر قیام کیا جہاں سے نبی اکرم نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں