300یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔پاور ڈویژن کے مطابق 300یونٹ تک کے بجلی صارفین اور زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جون 2015سے 300یونٹ تک بجلی صارفین کوماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیاگیا تھا جبکہ دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔پاورڈویژن نے بتایاکہ نیپرا کو دونوں درجوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ دینے کا خط لکھ دیا۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں