فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہدا پولیس محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں شہدا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے شہید ٹریفک وارڈن محمد شفیق کی شہادت کے موقع پر کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر نے شہید ٹریفک وارڈن محمد شفیق کے یوم شہادت کے موقع پر شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کی فیملی سے ملاقات اور شہید کے بچوں کی خیریت دریافت کی۔ سی ٹی او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہدا کے بچے میرے بچے ہیں اور شہدا کی فیملیز کے لیے ہر ممکن حد تک انہیں سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کی ویلفیئر برانچ بھی ہمراہ تھی تفصیلات کے مطابق شہید محمد شفیق ٹریفک وارڈن کے یوم شہادت کے موقع پر شہید کو سلامی پیش کی گئی اور چیف ٹریفک آفیسر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک و قوم کی خدمت میں شہید ہونے والے کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں