48

31دنوں کے دوران فیصل آباد میں 646 ہلاکتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گزشتہ ماہ جنوری کے دوران مختلف واقعات کے دوران 646 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں سے 36 افراد ٹریفک حادثات میں زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری کے دوران مجموعی طور پر 10406 ایمرجنسی کی کالیں موصول ہوئیں جن میں 2305 ٹریفک حادثات’ 7089 میڈیکل ایمرجنسی’ 171 مقامات پر آگ لگنے’ لڑائی جھگڑے’ فائرنگ کے واقعات’ خودکشی’ اقدام خودکشی کی 201′ ڈوبنے کی 8′ عمارتیں گرنے کے تین اور 629 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا گیا، 9539 متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے 3322 کو موقع پر طبی امداد اور 5571افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسی دوران مجموعی طور پر 646 افراد موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ نے کہا کہ سردی کے موسم میں گیس ہیٹر کے ممکنہ حادثات سے بچائو کیلئے شہری رات کو سوتے وقت گیس کے تمام آلات کو بند کریں اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے سے منع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں