فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 فیصل آباد نے مارچ کے مہینے میں 12172 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 11395 افراد کو مدد فراہم کی جبکہ 537افراد مختلف واقعات میں جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 فیصل آباد کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس سینٹرل ریسکیو سٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر (آپریشنز)انجینئر طارق محمود سمیت تمام افسران نے شرکت کی، کنٹرول روم انچارج غلام شبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مارچ میں کنٹرول روم کو 12172 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو1122ورکرز نے بروقت موقع پر پہنچ کر 2805 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 7908 میڈیکل، 148 آگ لگنے، 322 کرائم، 5 ڈوبنے، 7 عمارت گرنے اور 977 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیااور 11395 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 5313کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئیجبکہ 5545 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔
