31 لاکھ روپے کا دنیا کا مہنگا ترین برگر

سپین (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے ابررا ڈیل مار میں واقع مشہور ریستوران اسادور آپا نے دنیا کا سب سے مہنگا اور نایاب برگر متعارف کرایا ہے، جس کی قیمت11ہزار امریکی ڈالر (تقریبا 31لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ برگر ہر کسی کے لیے دستیاب نہیں بلکہ اسے صرف ان مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے جنہیں ریستوران کی جانب سے خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔ریستوران کے شیفز کے مطابق اس شاہانہ برگر کی تیاری میں آٹھ سال کی تحقیق اور تجربات شامل ہیں جب کہ اس کی اصلی ترکیب اور اجزا کو مکمل راز میں رکھا گیا ہے۔تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برگر کی قیمت کسی دکھاوے یا سونے جیسے غیر ضروری اجزا کی وجہ سے نہیں بلکہ اعلی معیار، نایاب ذائقے اور منفرد کھانے کے تجربے کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہے۔ماہرین خوراک کے مطابق یہ برگر نہ صرف اپنی قیمت بلکہ اپنی خصوصیت اور خفیہ ترکیب کے باعث دنیا بھر کے کھانے کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں