44

32کروڑ کے خطیر فنڈ سے ڈاکٹر فیصل مسعود ہسپتال کا ترقیاتی کام جاری

سرگودہا (بیوروچیف) گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے ایک سال کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ 2023کے دوران ہسپتال کی اوپی ڈی میں 7لاکھ 93ہزار 218مریضوں کا معائنہ کیاگیا ۔ 66 ہزار 4 سو مریض ہسپتال میں زیر علاج رہے ۔ ایک ہزار 368کو دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں ریفر کیاگیا ۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں 128پوسٹ مارٹم کئے گئے ۔ 2ہزار 72ایم ایل سی اور 10ہزار 925 MATOR جبکہ 34 ہزا ر143 ایکو ، 19ہزار 713 ای سی جی اور 32ہزار 109 الٹرا سائونڈ کئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے مزید بتایا کہ 32 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز سے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ، گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال اور گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کی Revapingکا کام بھی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں