42

320روپے فی کس فطرانہ اور کفارہ مقرر

لاہور (بیوروچیف) مفتی منیب الرحمن نے فدیئے اور کفارہ کا نصاب جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان مفتی منیب الرحمن کی جانب سے جاری کردہ فدیئے اور کفارہ کے مطابق فدیئے کی کم ازکم مقدار320روپے فی کس ہے، مہتتم دارالعلوم جامعہ نعمیہ کے مطابق اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں ۔ مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ جن کو اللہ تعالی نے وافرنعمت دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں۔ واضح رہے کہ فطرہ یا فدیہ اس صورت میں ادا کیا جاتا ہے جب کوئی شخص دائمی مرض میں مبتلا ہو اور اس کے صحتیاب ہونے کا بھی امکان نہ ہو ایسی صورت میں اگر ایک روزہ نہیں رکھا تو اس کا کم سے کم فدیہ320روپے یا پھر 2 کلو آٹا ہے، اگر پورے مہینے کے روزے نہیں رکھے تو پھر ان تمام روزوں کے بدلے فی روزہ کم سے کم 320روپے فدیہ کرنا پڑیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں