سرگودھا (بیوروچیف) انجمن بہبود مریضاں تحصیل سرگودہا کا اجلاس انجمن صدر کے ہیڈ آفس بالمقابل جنرل بس سٹینڈ سرگودہا میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صدر انجمن شمشاد علی مرزا نے کی۔ جاوید اقبال نے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات بتائی۔تمام ممبران نے جملہ اخراجات کی منظوری دی۔ صدر انجمن شمشاد علی مرزا نے ممبران کو بتایا کہ سابقہ ڈیڑھ ماہ کے دوران تقریبا ایک ہزار کے قریب مستحق مریضوں کو طبی معائنہ کے بعد مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ شمشاد علی مرزا اوروائس چیئرمین حامد منصور ناگرل اور ممبران میںآصف شبیر،فاروق علی اور ثاقب نثار شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں