355ارب کے 9ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (بیوروچیف) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ایکنک نے 355ارب روپے سے زائد کے 9ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دیاعلامیہ کے مطابق منصوبے ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، پانی، تجارت، سیاحت، قدرتی آفات کے بعد بحالی کے ہیں۔اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی بھی اصولی منظوری دی گئی جبکہ کوئٹہ میں منگی ڈیم، پانی کی ترسیل کے نظام سے متعلق منصوبے کی منظوری دی گئی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں دیہی رابطہ سڑکوں کی بہتری، سیاحت سے متعلق منصوبے کی منظوری بھی دی گئی، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی، تعلیم سے متعلق منصوبے منظور کیے گئے۔اجلاس میں 100ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی مرمت سے متعلق منظوری دی گئی، اسلام آباد و برہان میں ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق ایکنک کی ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی ترقی کے منصوبے کی منظوری دی گئی، ایف بی آر کے کسٹمز ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔دریں ثناء ۔اسلام آباد (بیوروچیف) آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ میں پاکستان کی خارجی قرضوں کی ادائیگیاں نمایاں طور پر بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ حکومت کو یوروبانڈز کی میچورٹی پر 1.5ارب ڈالر کی دو بڑی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ قرضوں کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں کے تناظر میں پاکستان کو اگلے مالی سال میں بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ میں دوبارہ داخلے کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، تاکہ یوروبانڈز، سکوک اور پانڈا بانڈ جیسے عالمی بانڈز جاری کیے جا سکیں۔یہ سب کچھ بین الاقوامی مارکیٹ کی دلچسپی (مارکیٹ اپیٹائٹ) اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں شرح سود پر منحصر ہوگا۔ آئی ایم ایف سے پہلی قسط کے اجرا اور ریویو کی منظوری کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں سے کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی توقع ہے، جس کے بعد حکومت اگلے مالی سال میں بین الاقوامی بانڈز کے اجرا کے لیے تیار ہے۔حکومت نے رواں مالی سال میں پانڈا بانڈ )چینی مارکیٹ میں جاری کیا جانے والا بانڈ) جاری کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں