36مقدمات میں ملوث ملزم حوالات میں دم توڑ گیا

جڑانوالہ (نامہ نگار)تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حوالات میں بند36مقدمات میں ملوث ملزم اویس پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ مذکورہ ملزم منشیات سمیت مختلف نوعیت کے 36مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ جبکہ وہ چار کیسز میں عدالتی مفرور بھی تھا۔ پولیس نے گرفتار کر کے ملزم کو حوالات میں بند کیا جہاں پر اس کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہواجبکہ اس کے ورثاء پولیس تشدد کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں