2

36پاور پلانٹس کو435ارب96کروڑ کی اضافی ادائیگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(بیوروچیف) آئی پی پیز کی موجیں کم نہ ہو سکیں، مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں سال 24-2023 میں 36 آئی پی پیز کے کیپسٹی پیمنٹس میں سو فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے ۔گزشتہ مالی سال میں 36 پلانٹس کو 435 ارب 96 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا، کول پلانٹس کیپسٹی پیمنٹس لینے والی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آ گئے ۔دستاویزات کے مطابق 36 پلانٹس کو مجموعی طور پر 923 ارب 81 کروڑ روپے دیئے گئے ، حب جنریشن کمپنی کی کیپسٹی پیمنٹس میں ایک سال کے دوران 44 ارب 42 کروڑ روپے اضافہ ہوا جبکہ حب پاور پلانٹس کی پیداوار صفر ہے ۔ دستاویزات کے مطابق ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو 1.32 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں