25

اسامہ بٹ نے ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی ریسلر اسامہ بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔اسامہ بٹ نے قازقستان اور منگولیا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان خان اور پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ثاقب وسیم نے اسامہ بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسامہ بٹ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔روایتی کھیلوں میں پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے، ماس ریسلنگ میں سلور میڈل جیتنا کھیلوں کی تاریخ کا سنہری لمحہ ہے۔ اسامہ بٹ کی کامیابی نوجوان ریسلرز کے لیے روشن مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں