37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران کی کمشنر سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس نے پشاور کے افسران نے ڈویژنل انتظامیہ کی ورکنگ سے آگاہی کیلئے کمشنر آفس فیصل آباد کا دورہ کیا۔نیپا پشاور سے آئے وفد میں مختلف گورنمنٹ سروسز کے افسران شامل تھے۔ 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے کمشنر مریم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔کمشنر نے وفد میں شامل افسران کو ڈویژنل انتظامیہ کی ورکنگ،حکومت پنجاب کی پالیسیوں پر عملدرآمد بارے آگاہ کیا۔وفد کو پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری سمیت دیگر انتظامی امور،صحت،تعلیم اورزراعت کے شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات بارے بھی آگاہی دی گئی۔کمشنر نے ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں