38 کروڑ کی منشیات آنتوں میں چھپانے والا ملزم پکڑا گیا

ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 5ملین درہم (تقریبا38کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کی کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اماراتی حکام کے مطابق جنوبی امریکا سے آنے والا ایک مسافر نہایت مہارت سے منشیات کے 89کیپسول اپنی آنتوں میں چھپا کر لایا تھا، لیکن جدید ایکس رے اسکیننگ ٹیکنالوجی نے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر پر اس وقت شک ہوا جب اس کی حرکات و سکنات معمول سے ہٹ کر محسوس ہوئیں۔جدید آلات سے اسکیننگ کے دوران آنتوں میں موجود غیر معمولی اشیا کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔برآمد ہونے والے کیپسولز کا وزن تقریبا 1198گرام تھا اور ان کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 5ملین درہم بتائی گئی ہے۔ابوظبی کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس ٹیم نے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں