SHOمدینہ ٹاؤن عدیل اکرم نے ڈاکوؤں کا 6رکنی گروہ گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون عدیل اکرم چیمہ نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے ڈاکوئو ں کے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 14تولے طلائی زیورات’ کار’ نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا’ پکڑے جانیوالے گروہ نے 20 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا’ مزید برآمدگی کیلئے بازپرس کا عمل جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 569 گ ب کا رہائشی شاہد انجم خان 10ستمبر کو اپنی فیملی کے ہمراہ بسواری کار میانوالی سے واپس آ رہا تھا کہ جب وہ رات دو بجے کے قریب کینال روڈ پر پل کے قریب پہنچا تو کار اور موٹرسائیکلوں پر سوار 6مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 14تولے طلائی زیورات’ ڈیڑھ لاکھ کی نقدی’ راڈو گھڑی چھین لی اور موبائل فون سے سم نکال کر فون واپس کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون عدیل اکرم چیمہ نے ماتحت عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مذکورہ گینگ کے سرغنہ امین سمیت چھ ڈاکوئوں مولاداد’ شکور’ ماجد’ واجد اور فیصل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 14تولے طلائی زیورات’ مسروقہ کار اور نقدی وغیرہ برآمد کر لی۔ جبکہ مزید پوچھ گچھ کرنے پر پکڑے جانیوالے ڈاکوئوں نے 20سے زائد وارداتوں کا اعتراف جرم کرتے ہوئے مسروقہ مال برآمد کروا دیا۔ تاہم مزید برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ڈاکوئوں کے گروہ کو گرفتار کر کے ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں