بھٹونے عوام کو متفقہ آئین دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ میاں سہیل یوسف نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے عام آدمی کو اقتدار میں شریک کر کے عوامی حکمرانی کی بنیاد رکھی اور ملک کو ایک متفقہ آئین دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے مزدور ، کسان، طلبہ اور پسماندہ طبقات کو سیاسی شعور اور اعتماد دیا جس کی بدولت عوام نے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا سیکھا۔ 1973 کا آئین ، اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور قومی خود داری پر مبنی خارجہ پالیسی شہید بھٹو کی دور اندیش قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کی حقیقی وارث ہے اور آج بھی عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے عملی جدو جہد کر رہی ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت کی بحالی کے لئے بے مثال قربانیاں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں