4بہنوں سمیت6کمسن بچیاں گندم کے بھڑولے میں پھنس کر دم توڑ گئیں

سرگودھا (بیوروچیف)تحصیل کوٹمومن میں گھر میں 6 بچیاں گندم کے بھڑولے میں پھنس کر زندگی کی بازی ہار گئی، معصوم بچیاں کھیلنے کیلئے نیچے لیٹے ہوئے گندم کے ڈرم میں داخل ہوئی اور پھنس کر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی ۔سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقے جناح کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں کھیلتے کھیلتے 4کمسن بہنوں سمیت چھمعصوم بچیاں موت کی آغوش میں چلی گئیں، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب اہل خانہ نے گندم کا بھڑولہ خالی کر کے اس کی صفائی کی، اور کچھ ہی دیر بعد بچے کھیلتے ہوئے اس خالی بھڑولے میں جا پہنچے، اس بھڑولے میں اچانک ہوا کی کمی اور گندم کے ذرات کی موجودگی نے ایک خاموش قاتل کا روپ دھار لیا، بچوں کے معصوم قہقہے سسکیوں میں بدل گئے، لیکن کسی کو خبر نہ ہوئی، کہ ننھے فرشتے اندر سانسوں کی جنگ ہار رہے ہیں، جب تک بڑوں کی نظر پڑی، تب تک بہت دیر ہو چکی تھی، ریسکیو عملہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچا، اور بھرپور کوشش کی کہ سی پی آر اور دیگر طبی امداد سے ان پھول جیسے بچوں کی جان بچائی جائے، لیکن بچوں کی زندگیاں نہ بچائی جا سکیں، جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ سالہ صائمہ، چھ سالہ آمنہ، چار سالہ سویرا، اور ایک سالہ دعا فاطمہ۔ ان کے ساتھ سات سالہ مریم اور چھ سالہ سونیا شامل ہیں، واقعے کے بعد ریسکیو عملہ نے تمام نعشیں ورثا کے حوالے کر دیں، واقعے کے بعد تھانہ کوٹ مومن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا اغاز کر دیا، اچھے بچوں کی موت کے بعد پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں