4سابق SHOملازمت پر بحال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سابق آر پی او ڈاکٹر عابد خان کی جانب سے نوکری سے نکالے جانے والے 4سابق ایس ایچ اوز سمیت 5تھانیداروں کو ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق سابق آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے اپنے تبادلے سے قبل سابق ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ ارسلان باری’ سابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والہ شاہد اعوان’ سابق ایس ایچ او تھانہ ستیانہ علی اکبر’ سابق ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد عاصم رشید مہیس اور سابق انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر جعفر سندھو کو ناقص کارکردگی اور اختیارات میں تجاوز کرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا تھا، تاہم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ تھانیداروں کو نوکری پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں