4سالہ بچہ موٹر سائیکل ٹکرانے سے جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)گلی میں کھیلتا چاسالہ بچہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر178گ ب کے احسان حیدر کا چار سالہ بیٹا محمد عثمان گھر کے باہر کھیل رہاتھاکہ اچانک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اس کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارہو گیاجبکہ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل گیاجہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کر دی اور موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں