94

4سال میں9ون ڈے سنچریاں ،شائی ہوپ بابر اعظم سے آگے نکل گئے

لندن (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈین بیٹر شائی ہوپ 2020 سے اب تک زیادہ ون ڈے سنچریوں کے ریکارڈ میں بابر اعظم سے آگے نکل گئے، انھوں نے گذشتہ روز انگلینڈ سے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 117 رنز بنائے، یہ چار سال میں ان کی 9ویں سنچری ثابت ہوئی’ بابر اعظم کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست تھے لیکن اب آگے نکل گئے ہیں۔پاکستانی اسٹار آسٹریلیا سے سیریز میں بڑی اننگز کھیل کر پھر شائی ہوپ کے برابر آ سکتے ہیں، 2020 سے اب تک کوئنٹن ڈی کاک، فخر زمان، ویرات کوہلی اور رحمان اللہ گرباز نے 7،7 ون ڈے سنچریاں بنائی ہیں۔ گذشتہ روز نارتھ سانڈ میں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 328 رنز اسکور کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں