9

4شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چار شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ، منافع دیا نہ رقم واپس کی ، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے، ستیانہ روڈ کے شکیل احمد سے ملزم حارث نے35لاکھ ، عمران گلزار نے50لاکھ کی رقم حاصل کر کے ہڑپ کر لی، بٹالہ کالونی کے شہزاد سے ملزمان رضوان نے20لاکھ اور ملزم طاہر نے 3لاکھ’ سمن آباد کے طارق محمود سے ملزم عارف نے 32لاکھ، ریلبازار کے تاجر عمران سے ملزم رمضان نے 36لاکھ کا مال لیکر رقم کے بدلے جعلی چیک تھما دیا۔ پیپلز کالونی کے خرم شہزاد سے ملزم شہروز 15لاکھ کی رقم لے اڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں