30

4من مضرصحت گوشت تلف

جڑانوالہ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لوڈر رکشہ سے غیر معیاری 4 من گوشت قبضہ میں لیکر تلف کرکے ڈرائیور کو حوالہ پولیس کر دیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈز اتھارٹی کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ ستیانہ کی حدود چک نمبر 39 گ ب کے قریب لوڈر رکشہ کا ڈرائیور غیر معیاری گوشت لیکر جا رہا ہے جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور عباس حیدر کو پکڑ کر رکشہ سے 4 من غیر معیاری گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا ہے فوڈ اتھارٹی کے مطابق پکڑا جانیوالا گوشت صحت کے اصولوں کے منافی تھا اور اس پر کوئی مہر بھی نہ تھی۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پولیس تھانہ ستیانہ نے فوڈ اتھارٹی کی درخواست پر پکڑے جانیوالے ڈرائیور کیخلاف پنجاب اینمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں