اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد سمیت ملک کے شہروں میں 4اپریل تک بارش اور ژالہ باری کے امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک، تیز ہواں اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، شہر میں موجودہ وقت میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔




