عارف والا(بیوروچیف)ٹریفک کے المناک حادثہ میں 40سالہ شخص جاں بحق 35سالہ ساتھی شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 68/EBکے نزدیک تیزرفتار دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے40سالہ محمد یوسف ولد پیر بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق جبکہ35 سالہ صفدررمضان شدید زخمی ہوگیا ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمی اورڈیڈ باڈی کوتحویل میں لے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا پولیس مصرو ف تفتیش ہے ۔
5