40کروڑ کی پیشکش مسترد کی تھی، سنیل شیٹی کا انکشاف

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔64 سالہ سنیل شیٹی نے اب نانا بن چکے ہیں لیکن ان کی شاندار فٹنس آج بھی بہت سے لوگوں کے لیے موٹیویشن کا سبب ہے۔حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں تمباکو برانڈ نے تشہیر کیلیے 40 کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں دراصل نوجوان کیلیے ایک مثال ہوں، اس لیے ایسی کسی چیز سے وابستہ نہیں ہونا چاہتا تھا، جس میں خود میرا یقین نہیں رہا۔بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں اگر آج کل فلموں اور باکس آفس پر پہلے جیسا فعال نہیں رہا لیکن آج بھی 17، 18 سال کے نوجوان مجھے اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی پیسے کے لیے اپنی اقدار یا بچوں کے نام پر سمجھوتہ نہیں کیا۔سنیل شیٹی نے یہ بھی کہا کہ والد کی بیماری اور انتقال کے باعث اداکاری چھوڑ دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں