مرے شخص سے وائس میسج پر تعزیت کر لی’ شائستہ لودھی
لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ مرے ہوئے شخص سے وائس میسج پر تعزیت کرلی تھی۔اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے مرے ہوئے شخص سے تعزیت کرلی، ہوا کچھ یوں کہ اطلاع آئی کہ انتقال ہوگیا ہے میں سمجھی کہ ان کے والد کا انتقال ہوا لیکن انتقال ابرار بھائی کا ہی ہوا تھا۔شائسہ لودھی نے بتایا کہ میں ان سے کہہ رہی ہوں کہ لاہور میں کلینک کے کام سے آئی ہوئی ہوں، میں ضرور آتی ہوں، فیملی گروپ پر بھی کہا کہ آپ لوگ ضرور جائیے گا جب فیملی پہنچی تو پتا چلا کہ جن سے میں افسوس کررہی تھی کہ انہی کا انتقال ہوگیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں انہی سے تعزیت کیے جارہی تھی جن کی موت ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے اکثر اس طرح کی بڑی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں